• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام کے سی ای او نے "سوشل میڈیا لت" کے تصور کو عدالت میں مسترد کر دیا 

کیلیفورنیا (نیوزڈیسک) — انسٹاگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم موسیری نے ایک اہم عدالتی مقدمے کے دوران اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ صارفین سوشل میڈیا کے عادی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “طبی بنیادوں پر لت (Clinical Addiction) اور مسئلہ بننے والے استعمال (Problematic Use) میں فرق کرنا ضروری ہے۔”یہ بیان انہوں نے بدھ کے روز کیلیفورنیا کی عدالت میں بطور گواہ دیتے ہوئے دیا۔ ماہرینِ نفسیات سوشل میڈیا کی لت کو اب تک باقاعدہ بیماری تسلیم نہیں کرتے، تاہم تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نوجوانوں میں اس کے حد سے زیادہ استعمال کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید