اسلام آباد (خبر نگار/خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی کی صحت کیساتھ طبی دہشت گردی کی ہے،جعلی پنجاب حکومت کے عزائم سامنے آرہے ہیں،16فروری تک معائنہ ہونا چاہیےان خیا لا ت کا ظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جمعرات کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی دارالحکومت میں ترلائی مسجد و امام بارگاہ کا دورہ بھی کیا اور خودکش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ۔قبل ازیں انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر صھا فیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کو شدید خطرات ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس جعلی طریقے سے گرائے گئے تو پورا میڈیا بول رہا تھا۔