کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ سے ارب پتیوں کا فرار، امارات میں تاریخی سرمایہ ہجرت، عالمی ارب پتیوں کی بڑی تعداد رہائش اور شہریت کو اسٹریٹجک اثاثے کے طور پر منتقل کر رہی ہے۔ 2025 میں 16,500 ارب پتیوں کی برطانیہ سے ہجرت ، 92ارب ڈالر بھی ساتھ لے گئے۔ دبئی زیرو انکم ٹیکس، گولڈن ویزا اور مستحکم قانونی ماحول کے باعث عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا۔ سعودی عرب اور کیریبین بھی سرمایہ داروں کے لیے نئے اختیارات و سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے ارب پتیوں اور ہائی نیٹ ورتھ افراد کی ایک تاریخی سطح کی ہجرت ہو رہی ہے۔