• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار تک گر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 832 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 237 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید