کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل گوٹھ میں شادی کی تقریب گلوکاری کے لئے آئے صوفی گلوکار فقیر خالد بھٹی اور انکی ٹیم پر مبینہ طور پر میزبان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے ایک موسیقار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،دادو سے شادی میں گانےکیلئے آئے،تین بجےجانے لگے تو میزبان لطیف کھیمپیو مصر ہوگیا کہ صبح تک گائو، منع کرنے پر فائرنگ کردی،بھانجا زخمی،مقدمہ درج،رات گئے تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔وزیر ثقافت سندھ کی جانب سے واقعے کا نوٹس ،ڈی جی کلچر سندھ کی صوفی گلوکار سے ملاقات ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق سچل تھانہ کی حدود سچل گوٹھ بلاکF/6میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں موسیقار سہیل علی زخمی ہوگیا ،گلوکار فقیر امجد علی بھٹی نے بتایا ہے کہ سچل گوٹھ میں لطیف کھیمپیو کے بیٹے کی شادی میں موسیقی کا پروگرام کرنے کے لئے دادو سے آئے تھے ،پروگرام ختم کرنے کے بعد جانے لگے تو رات تقریبا3 بجے قریب لطیف کھیمپیو کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جانے لگا کہ آپ لوگ یہاں سے نہیں جاسکتے ،آپ نے صبح تک گاتے رہنا ہے،منع کرنے پر انہوں نے گلوکار فقیر خالد بھٹی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے واقعے میں فقیر خالد بھٹی محفوظ رہے تاہم انکا بھانجا سہیل علی ٹانگ اور بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔