• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جنگ بندی قائم ہے، جے ڈی وینس

امریکا  کے نائب صدر  جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، ایران سےجنگ بندی قائم  ہے۔

جے ڈی وینس نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سےخطاب میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایرانی مذاکرات کار ڈیل چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں، اس پر بہتر محسوس کرتا ہوں۔

وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کےدرمیان بہت عدم اعتماد ہے، ایک رات میں یہ دور نہیں ہوسکتا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بہت عدم اعتماد ہے، ایک رات میں یہ دور نہیں ہوسکتا، ایران سے جامع معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

نائب صدر امریکا کا کہنا تھا کہ ایران نارمل بنے تو امریکا اقتصادی طور پر نارمل ملک جیسا برتاؤ کریگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 49 برس میں اس اعلیٰ سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے، ڈیل ایسی ہو ایران نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہ کرے، ریاستی دہشتگردی نہ کرے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ڈیل ایسی ہو کہ ایرانی عوام عالمی معیشت کاحصہ بن سکیں، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی جانتے تھے کہ صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا، ٹرمپ چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے، اس لیے ابھی تک ایران سے ڈیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کہا کہ بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید