• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا صائم ایوب کی بولنگ پرفارمنس پر تبصرہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف صائم ایوب کی بولنگ پر تبصرہ کیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026 کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے، بھارت کے خلاف سب سے کامیاب بولر صائم ایوب رہے۔

شاہد خان آفریدی نے صائم ایوب کی شاندار بولنگ کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی  نے پوچھا کہ ’کیا اس میچ کا مین آف دی میچ پہلے سے ہی صائم ایوب ہے؟‘

صائم ایوب  نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید