ملک میں سونے کے ذخائر کتنے ہیں؟ اس حوالے سے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جنوری 2026ء میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالرز بڑھی ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالرز بڑھی۔
اونس میں ملکی سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس ہیں، جبکہ تولہ کے حساب سے یہ سونے کے ذخائر 55 لاکھ 52 ہزار تولہ ہیں۔
واضح رہے کہ ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت جون 2025ء میں 6.84 ارب ڈالرز تھی۔