پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدیدی مندی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 5149 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 969 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 574 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 622 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 61 کا ہوگیا۔