پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہوگیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1303 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 131 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 693 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔