سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل کے اطرف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
چکری انٹرچینج، گورکھ پور، فیکٹری ناکہ، اڈیالہ جیل اور داہگل سمیت اڈیالہ روڈ پر 5 ناکے قائم کر دیے گئے۔
غیر متعلقہ افراد کے فیکٹری ناکے آنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور پولیس نے 5 غیر متعلقہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے علیمہ خان کو بہنوں سمیت چکری ناکے پر روک لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ منگل علیمہ خان کے دھرنے سے مسلح شخص گرفتار کیا گیا تھا۔