• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، زمبابوے سپر ایٹ میں پہنچ گیا

—فوٹو بشکریہ کرک انفو
—فوٹو بشکریہ کرک انفو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے اور آئر لینڈ کا میچ  بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ 

کینڈی میں شیڈول میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گروپ بی سے سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہے۔

گروپ بی میں زمبابوے کے 2 میچز میں 4 پوائنٹس تھے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا اور آئر لینڈ کے 3 میچز میں 2، 2 پوائنٹس تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید