شمالی سویڈن میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں شوہر پر اپنی بیوی کا استحصال کرنے اور اسے جسم فروشی کے لیے کم از کم 120 مردوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیوی کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گزشتہ سال اکتوبر میں حراست میں لیا اور اب اس کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
کیس کی پراسیکیوٹر آئیڈا اینرسٹیڈ نے کہا کہ پولیس کا خیال ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی کا بے رحمی سے استحصال کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نے جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے ملزم نے کسی بھی جرم کا اعتراف نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سویڈن کا قانون جسم فروشی کو جرم قرار دیتا ہے اس لیے اگر حالیہ کیس میں ملزم قصور وار ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 2 سے 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔