پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن تیزی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 5702 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 974 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 328 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کم ہو کر 279 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔
اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔