• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی اسٹار گلین میکسویل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

گلین میکسویل : فوٹو ایکس
گلین میکسویل : فوٹو ایکس 

آسٹریلوی کرکٹ کا ایک بڑا نام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا، حیدر آباد کنگزمین نے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔

آئی پی ایل کو بائے بائے کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، وہ پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگزمین کی نمائندگی کریں گے۔

گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔

انہوں نےکہا کہ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید