پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری رانا مجاہد نے استعفی دے دیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بدانتظامی کے معاملے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسکا نوٹس لے لیا تھا۔
وزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیرِاعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ ملنے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا میں رُل گئے تھے۔
کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کے بجائے غیر معیاری رہائش دی گئی اور انہیں ایک گھر میں ٹھہرایا گیا تھا۔
تاہم طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمے دار پاکستان اسپورٹس بورڈ کو قرار دیتے ہوئے عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کیا تھا۔