ہالی ووڈ کے معروف اداکار وین ڈیزل نے اپنی فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دے دی۔
فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وین ڈیزل کو پریانکا چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے پریمیئر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریانکا بہت باصلاحیت ہیں اور نیویارک اسکریننگ کے دوران یہ میرے بچوں کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں۔
وین ڈیزل نے کہا کہ ان کی اور میری تاریخِ پیدائش بھی ایک ہی ہے اور ہماری تاریخِ پیدائش کی بات ہوتی ہے تو میں ایک اور عظیم انسان کے بارے میں سوچتا ہوں اور وہ نیلسن منڈیلا ہیں، ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا 18 جولائی کو پیدا ہوئے تھے اور وین ڈیزل نے پریانکا چوپڑا کو ان سے تشبیہ اس لیے دی کیونکہ وہ بھی 18 جولائی کو پیدا ہوئی ہیں۔
وین ڈیزل نے پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین ’برتھ ڈے ٹوئن‘ بھی قرار دیا کیونکہ وہ خود بھی 18 جولائی کو پیدا ہوئے ہیں۔