• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد ایران، امریکہ معاہدے پر دستخط ہوجائینگے، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہرین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ عید کے بعد ایران اور امریکہ کے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ پاکستان اور دوسرے ممالک فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،معاہدہ ابراہیمی ناقابل قبول ہے اور یہ ممکنات میں نہیں ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ و ایران کے درمیان معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی سے مشروط کر دیا ہے اور اس بات سے متعلق انہوں نے مسلم ممالک سے جو کانفرنس کال کی تھی اس کا بھی ذکر کیا ہے۔اس بات سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ صدر ٹرمپ خود معاہدے کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں یہ پاکستان سے ایسا مطالبہ کر رہے ہیں جو ثالث کے طو رپر پاکستان کے لئے ممکن نہیں ہے۔ ابراہمی معاہدے سے متعلق جو بات کی گئی ہے کیا ٹرمپ کو اس پر دو ٹوک جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 2019میں پاکستان میں سنجیدہ کوششیں کی گئیں کہ پاکستان اسرائیل کو قبول کرلے اسی زمانے میں ”لندسے گراہم“ کو ہلال امتیاز دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید