• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آج کولمبو میں ٹریننگ، کل بڑا مقابلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

کولمبو میں واقع آر پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام ٹریننگ سیشن کرے گی، ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک شیڈول ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید