• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عماد بٹ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ میں فی الحال جو بھی اقدامات کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل نو پر کام جاری ہے جبکہ کوچنگ اور ٹریننگ کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔

ایڈہاک صدر نے کہا کہ کھلاڑی صرف ٹریننگ اور میچز پر توجہ دیں، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالے گی۔

محی الدین وانی نے یہ بھی کہا کہ تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید