آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم آج شام پریکٹس کرے گی۔
کولمبو میں کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم دوپہر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان ٹیم کے اگلے میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔