• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجے اور رشمیکا کی شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا ممکنہ طور پر بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وجے اور رشمیکا  کی شادی 26 فروری 2026ء کو ادے پور میں ہونے کی توقع ہے جو طویل عرصے سے اپنے شاہی محلات اور پرسکون جھیلوں کی وجہ سے مشہور شخصیات کی شادیوں کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ جوڑی نے خود ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن شادی کی تقریب کے بارے میں کئی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  شادی کی تقریبات کا آغاز 24 فروری سے ہوگا، پہلے 2 دن روایتی رسومات بشمول سنگیت اور ہلدی کے لیے وقف ہوں گے اور پھر شادی کی باقاعدہ تقریب ہوگی۔ 

خاندانی روایات کے مطابق ابتدائی رسومات پہلے ہی دونوں گھرانوں میں الگ الگ مکمل کی جا چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف وجے اور رشمیکا کے قریبی عزیز و اقارب ہی شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شادی کا سب سے زیادہ زیرِ بحث پہلو نو فون پالیسی ہے جس کے لیے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی طرح مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تقریب میں موبائل فون نہ لائیں تاکہ شادی کی تقریبات کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہو سکیں۔

رپورٹ کے مطابق ادے پور میں شادی کے بعد  4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں وجے اور رشمیکا کی جانب سے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ منعقد کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید