لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدہ کشمیر کے باغبانی شعبے اور ملک کی وسیع زرعی معیشت پر سنگین اور خطرناک اثرات مرتب کرے گا۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغبانی کا شعبہ جموں و کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور لاکھوں خاندانوں کیلئے ذریعۂ معاش ہے۔