• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات بھارت میں دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنائے گا

ابوظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات بھارت میں دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھارت میں قومی سطح کا 8 ایکسا فلوپ صلاحیت رکھنے والا آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI) سپر کمپیوٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا اعلان بھارتی اے آئی سمٹ کے دوران کیا گیا۔ یہ منصوبہ ابو ظبی کی ٹیکنالوجی کمپنی جی فورٹی ٹو ( G42 ) اور امریکی کمپنی سیری براس ( Cerebras ) کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، جبکہ شراکت داری میں اماراتی درسگاہ محمد بن زاید یونی ورسٹی اور بھارتی تحقیقاتی ادارہ سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ بھی شریک رہے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید