لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ بھارت روسی تیل خریدے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر انتہائی واضح ہیں کیونکہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانا چاہتے ہیں اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ بھارت سمیت کوئی بھی ملک روسی تیل نہ خریدے۔سرجیو گور نے کہا کہ تیل کے معاملے پر ایک معاہدہ ہو چکا ہے، بھارت کے ساتھ تیل کے معاملے پر ایک کمٹمنٹ ہے۔