لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب کھڑی بھارتی مقبوضہ کشمیر کی رجسٹریشن نمبر والی ایک مشکوک کار نے سکیورٹی فورسز اور نئی دہلی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہر طرف سائرن بجنے سے علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کوتوالی پولیس اسٹیشن کی ایک گشت کرنے والی ٹیم نے لال قلعہ کے پیچھے دلی چلو پارک کے قریب ایک کالے رنگ کی کار کو مشکوک حالت میں کھڑی دیکھا۔