• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: طالبان حکومت نے مردوں کو بیویوں پر تشدد کی اجازت دیدی

کابل (نیوز ڈیسک)طالبان حکومت نے مردوں کو اپنی بیویوں پر تشدد کرنے کی اجازت دیدی ہے، شوہر کے تشدد سے بچ کر بھاگنے کی کوشش ،بلااجازت میکےجانےپر تین ماہ تک قید کی سزا ہوگی، خاتون کو پناہ دینے والے افراد کو بھی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف نےطالبان سپریم لیڈرہیبت اللہ اخونزادہ کے دستخطوں سے جاری 60 صفحات پرمشتمل یہ پینل کوڈ حاصل کرنے کادعویٰ کیا ہے۔تعزیری مجموعہ میں بیوی پر تشدد کومجرمانہ فعل کے بجائے صوابدیدی سزا میں شامل کیا گیاہے۔جس میں شوہر کو اپنی بیوی اور بچوں کوشدید زخمی اورانکی ہڈیاں توڑے بغیرتشدد کی اجازت دی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید