امریکی فوج نے بحر الکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق جوائنٹ ٹاسک فورس ساؤدرن اسپیئر نے کشتی پر حملہ کیا، جو کہ نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال تھی۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ستمبر 2025ء سے مبینہ اسمگلنگ بوٹس پر حملے شروع کیے تھے۔
ان امریکی حملوں میں اب تک تقریباً 150 افراد ہلاک اور درجنوں کشتیاں تباہ ہو چکی ہیں۔