• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمانوئل میکرون نے انیل کپور کو پسندیدہ بالی ووڈ اسٹار قرار دے دیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے انیل کپور کو اپنا پسندیدہ بالی ووڈ اسٹار قرار دے دیا۔

بھارت میں ایک موقع پر سوال و جواب کے دوران صدر میکرون سے پوچھا گیا کہ وہ اپنا پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کس کو سمجھتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں کہوں گا انیل کپور، انہوں نے اس حوالے سے اداکار کی عالمی شہرت اور مشہور جملے کا بھی ذکر کیا۔

صدر میکرون اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے مختلف ثقافتی اور سفارتی پروگراموں میں شریک تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں اور فرانسیسی زبان میں لکھا کہ بھارتی فلم کے دیواؤں کے ساتھ، ثقافت ہمیں متحد کرتی ہے۔

تصاویر میں میکرون اور ان کی اہلیہ انیل کپور کے ساتھ منوج باجپئی، زویا اختر، رچا چڈھا، شبانہ اعظمی اور موسیقار رکی کیج کے ساتھ نظر آئے۔

اداکار انیل کپور نے بھی ملاقات کے خصوصی لمحات اپنے سوشل میڈیا پروفائل ایکس پر شیئر کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید