• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کے 134 دن، اسرائیل 642 فلسطینیوں کو شہید کرچکا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ سینٹر برائے انسانی حقوق کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے 134 دن کے دوران اسرائیلی فورسز نے 133دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ 

غزہ سینٹر کے مطابق جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث 642 فلسطینی شہید ہوئے، جنگ بندی کے دوران 1 ہزار 643 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

غزہ سینٹر کے مطابق جنگ بندی کے بعد صرف 43 فیصد امدادی سامان اور 15 فیصد ایندھن غزہ میں داخل ہوا، جنگ بندی کے دوران روزانہ ایندھن کے 50 ٹرک اور 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید