• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ دفاع کی اہلیہ کے 13 ڈالرز کے لباس پر سوشل میڈیا پر ہلچل

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

 امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی اہلیہ جینیفر راوچیٹ کے ایک تقریب میں پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

 یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ ان کا پہنا ہوا ڈریس ایک کم قیمت آن لائن پلیٹ فارم سے خریدا گیا تھا۔

پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں راوچیٹ کے ایونٹ لک کا موازنہ ایک ایسے ہی لباس سے کیا گیا جو مختلف آن لائن اسٹورز پر تقریباً 13 ڈالرز میں دستیاب بتایا گیا ہے، اس لباس کو آف شولڈر ایوننگ ڈریس اور رائن اسٹون ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے۔

کچھ صارفین نے اس دعوے کی تائید کرتے ہوئے شیئر کی گئی تصاویر کو مزید وائرل کیا، جن میں شیین (Shein) اور ایمیزون جیسے پلیٹ فارمز پر ملتے جلتے ملبوسات دکھائے گئے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ آیا یہ لباس واقعی کسی کم قیمت برانڈ سے لیا گیا تھا یا نہیں۔

معاملہ بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف ردِعمل سامنے آئے، کچھ صارفین نے اس پر تنقید اور طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ بعض نے ذاتی نوعیت کے جملے بھی استعمال کیے۔

 دوسری جانب کچھ افراد نے اس دعوے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ممکن ہے یہ اصل میں کسی مہنگے برانڈ کا ڈیزائن ہو جس کی نقل فاسٹ فیشن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید