• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل صمود فلوٹیلا نے اسرائیلی دھمکیوں کی آڈیو جاری کر دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

گلوبل صمود فلوٹیلا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جانے والی امدادی کشتیوں کو دی گئی دھمکیوں کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کر دی۔

ریکارڈنگ میں ایک مردانہ آواز سنی جا سکتی ہے جو خبردار کرتی ہے کہ موجودہ راستے پر سفر جاری رکھنا خطرناک ہے۔

آڈیو میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی جانب مزید پیش قدمی آپ کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی اور اسرائیلی فوج کو اپنے دستیاب تمام ضروری اقدامات کرنے پر مجبور کرے گی تاکہ سمندری سیکیورٹی ناکہ بندی کو نافذ کیا جا سکے۔

آڈیو میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی سمندری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اگر کشتیوں میں انسانی امداد موجود ہے تو انہیں اسرائیل کی اشدود بندرگاہ کا رخ کرنے کی ہدایت ہے، جہاں سیکیورٹی جانچ کے بعد امداد غزہ منتقل کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل 2007ء سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کیے ہوئے ہے، جس کے باعث وہاں شدید انسانی اور طبی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ 

2008ء کے بعد سے کوئی بھی امدادی کشتی غزہ تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، جبکہ متعدد کوششوں کو اسرائیلی فوج نے روک دیا یا ان کے خلاف کارروائی کی۔

 2010ء میں بھی ایک واقعے کے دوران اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی میں ترکی کے 10 امدادی کارکن شہید ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید