• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری آسکتی ہے: مومنہ اقبال

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے پنجاب کی ترقیاتی صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کراچی کی ذمہ داری سنبھال لیں تو اس شہر میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور وہاں کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، اگر مریم نواز کراچی آ جائیں تو یہاں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

اداکارہ نے سندھ کے دارالحکومت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کراچی کا مالک کون ہے؟ چونکہ میں زیادہ تر وقت کراچی میں گزارتی ہوں اس لیے اس شہر کو اپنا گھر سمجھتی ہوں۔

مومنہ اقبال نے کراچی میں روزمرہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز شہر کے معاملات سنبھالیں تو یقیناً حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید