جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری یعنی کہ کل شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس شادی کو دونوں نے ’ویروش (VIROSH) ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے۔
رشمیکا منڈانا کا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔
رشمیکا نے پشپا، دی رائز، اینیمل سمیت کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے اور وہ ایک فلم کے لیے اوسطاً 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
فلموں کے علاوہ وہ برانڈ انڈورسمنٹ اور اپنی خوشبو کے برانڈ سے بھی کمائی کرتی ہیں۔
ان کے پاس بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں جائیدادیں ہیں، کورگ میں واقع ان کا ولِا تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے۔
کار کلیکشن میں رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وجے دیوراکونڈا کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے، وہ 1 فلم کے لیے 12 سے 15 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔
برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی انہیں بھاری آمدن ہوتی ہے۔
وجے حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں تقریباً 15 کروڑ روپے کے بنگلے میں رہتے ہیں، ان کی لگژری گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ اور رینج روور شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وہ 30 کروڑ روپے مالیت کے نجی طیارے کے بھی مالک ہیں۔
رشمیکا اور وجے کی مجموعی دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی ووڈ کی طاقت ور اور امیر ترین نوجوان جوڑیوں میں شامل ہو چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی اور اس سے قبل کی تقریبات 24 سے 26 فروری کے درمیان The Mementos میں جاری ہیں۔
یہ مقام مکمل طور پر نجی ہے اور اراؤلی پہاڑیوں میں واقع ہے۔
تقریب میں مہمانوں کی تعداد تقریباً 100 ہو گی جبکہ شادی میں فلمی دنیا کی بڑی شخصیات کے بجائے چند سیاستدان اور ہدایت کار مدعو ہیں۔