عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بدترین صورتحال میں خیبر پختونخوا حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے، صوبہ خطرناک عدم استحکام کے دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے واقعات نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ بدترین صورتحال میں صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، اے این پی دیرپا امن کے ہر مثبت اور مؤثر اقدام کی حمایت کرے گی۔