• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ویڈیو کا معاملہ، پیمرا کے نوٹس کے بعد فضا علی نے معافی مانگ لی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ وائرل ہوا تھا، جس میں ان کے نئے شوہر اعجاز خان نے دورانِ لائیو شو اداکارہ کو کندھے پر اٹھا لیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا، صارفین نے بھی اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے پیمرا سے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں فضا علی نے اس تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم پیمرا کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد اب میزبان نے عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

فیس بک پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے فضا علی نے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں ہلکا پھلکا اچانک پیش آنے والا فیملی مومنٹ تھا، جس کا غلط مقصد نہیں تھا لیکن اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے ناظرین کی عزت کرتی ہوں، مستقبل میں بھی کرتی رہوں گی اور اپنے کام کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید