• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی: کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔

گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیوکراچی، ملیر، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ منگھوپیر، سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

میٹرک امتحانات کے دوران متعدد امتحانی مراکز پر بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث امیدواروں کو پرچہ حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید