بلااشتعال افغان جارحیت کے جواب میں موثر فضائی حملے جاری ہیں، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں ننگرہار میں ٹھکانوں کی درست نشاندہی کر کے بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا، مزید حملے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک موثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل، 100 سے زائد زخمی، 12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔