آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتِ حال برقرار ہے۔
سنگاپور میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 84 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت بڑھ کر 77 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی جغرافیائی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔