• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملانیا ٹرمپ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکا کی خاتون اوّل ملانیا ٹرمپ کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کے شاہ چارلس اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ عشائیے کے لیے وائٹ ہاؤس سے باہر آئے تو فوٹو سیشن کے لیے رُکنا پڑا، ملانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ چھوڑ دیا، ٹرمپ ہاتھ نہ چھوڑنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ واک کرنے سے پہلے پھر ملانیا کا ہاتھ تھام لیا۔ دو قدم چل کر پھر رُکنا پڑا، یہاں بھی ملانیا ہاتھ چھڑواتی نظر آئیں، ٹرمپ نے چلتے چلتے پھر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔

 سوشل میڈیا صارفین اسے ٹرمپ سے ملانیا کی بے رُخی قرار دے رہے ہیں، اس  سے پہلے بھی ملانیا اور ٹرمپ کی ایسی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید