• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اب سیاست کا حصہ نہیں، اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں، ابرار الحق

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اب سیاست کا حصہ نہیں اور اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں۔

ابرار الحق حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئے جہاں حاضرین نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کیوں چھوڑ دی۔

اس سوال کے جواب میں ابرار الحق نے کہا کہ اس تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر بات نہیں ہونی چاہیے، بعض باتیں واضح اور سب کے سامنے ہیں، اس لیے میں اس معاملے کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب سیاست میں نہیں ہوں اور سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، میں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ یہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا اور کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔

ان کے مطابق معاشرے کو اس حد تک مایوس کر دیا گیا ہے کہ اچھے لوگ آگے آنے کے بارے میں سوچتے ہی نہیں، جبکہ دانستہ طور پر اچھے لوگوں کو آگے آنے سے روکا جاتا ہے تاکہ ملک میں بہتری نہ آ سکے اور بدعنوان عناصر ہی حکمرانی کرتے رہیں۔

ابرار الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے کیونکہ یوتھ پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارمز کے فوائد کا اندازہ بہت کم لوگوں کو ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید