کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن پیر آباد، بنارس پل اور سائٹ ایریا میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن عبداللہ کالج بنارس پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ عدیل ولد سعید احمد جاں بحق جبکہ 42 سالہ سید ظفر، 35 سالہ کاشف حنیف اور 65 سالہ عبدالغفور زخمی ہوگئے ، اورنگی ٹاؤن سے بنارس جاتے ہوئے پل پر ٹریفک حادثے میں 28 سالہ عمران ولد عنایت الرحمٰن جاں بحق جبکہ 25 سالہ گلزار زخمی ہوگیا، سائٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ بلال ولد بشارت خان جاں بحق جبکہ زاہد ولد محمد عاصم خان زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ رانگ وے آتے ہوئے دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے پیش آیا ۔