کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف ہاؤس پر تعزیتی نشست میں کہا ہے کہ دہشتگرد حملوں سے اسلامی بیداری اور مقاومت کا سلسلہ نہیں روکا جا سکتا ، رہنماؤں اور مجاہدین کا خون ہمیشہ حریت پسند اقوام کی تقویت کا باعث بنا ہے، حملےبین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، ریاستی خودمختاری کے اصولوں اور بنیادی انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔