• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

76 سالہ چینی اداکارہ کو نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

چینی اداکارہ لیو شیاؤ کنگ — فائل فوٹو
چینی اداکارہ لیو شیاؤ کنگ — فائل فوٹو 

چین کی معروف اداکارہ لیو شیاؤ کنگ کو نئے ڈرامے میں نوعمر لڑکی کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نئی ڈرامہ سیریز ’جن شیو این رین‘ میں لیو شیاؤ کنگ نے ایک نوعمر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ اپنے سے 3 دہائیاں چھوٹے ساتھی اداکار کے ساتھ رومانس کرتے بھی نظر آئیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے اسکرین پر اداکارہ کو کم عمر دکھانے کے لیے فلٹرز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لیو شیاؤ کنگ جو تاریخی شخصیات کے کرداروں میں جلوہ گر ہونے کے لیے مشہور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی اداکارہ نے 2023ء میں بھی جنگ پر مبنی فلم ’آئس اسنائپر 2‘ میں ایک 17 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور اس وقت بھی اُنہیں  اسی طرح کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیو شیاؤ کنگ کو چینی سنیما کی ایک ممتاز شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں اپنے کیریئر کے دوران چینی شوبز انڈسٹری کی بہت سے مشہور پروڈکشن ہاؤسز کے کامیاب پروجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید