پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں پھر کم ہوگئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 573 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالرز کم ہو کر 5106 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔