• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا کویت میں العدیری ایئر بیس پر حملہ، بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا 

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع العدیری ہیلی کاپٹر ایئر بیس کو ڈرونز اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس کے ایندھن اور گیس کے ذخیرہ ٹینک، امریکی ہیلی کاپٹروں کے ریمپ، لاجسٹکس اور سپورٹ تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے اور اس میں فضائی اور بحری افواج نے حصہ لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید