• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سناٹا………

رات سرد تھی، اور شہر نے چپ اوڑھ رکھی تھی۔

گاڑیوں سے محروم سڑکیں برف سے ڈھکی تھیں۔

دور دور تک کوئی انسان دکھائی نہیں دیتا تھا۔

میں مضطرب، مضمحل چلا جا رہا تھا۔

اس خاموش بستی کی پراسراریت مجھے کھائے جاتی تھی۔

آخرکار مجھے دور الاؤ کی زرد روشنی دکھائی دی۔

وہاں ایک بوڑھا آدمی سر جھکائے بیٹھا تھا۔

اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟ میں نے پوچھا۔

یہ جنگ کا عفریت ہے، میرے فرزند۔ بوڑھے کا لہجہ غمناک تھا۔

’’جس نے زندگی کو اتنا ارزاں کر دیا کہ شہر ویران ہوگئے۔‘‘

یہ کہہ کر بوڑھا غائب ہوگیا، اور میں گرتی برف کے درمیان،

جنگ زدہ شہر میں تنہا رہ گیا۔

تازہ ترین