کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حضرت علی ؑکا یومِ شہادت بدھ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، مرکزی جلوس سے قبل ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مجلس عزا سے علامہ امجد رضا جوہری نے خطاب کیا ،بعدازاں بعدبوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوا ، جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ،مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے سامنے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کی جانب سے نمازِ باجماعت کا اہتمام کیا گیا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار،آئی جی سندھ جاوید عالم اّوڈھو،ایڈیشنل کراچی آزاد خان اور دیگر پولیس حکام نے جلوس کے روٹس اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔