کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھو پیر مائی گاڑی مزار سے دور نہر میں ڈوبنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، دونوں جاں بحق افراد اورنگی ٹاوٴن زیبو گوٹھ کے رہائشی تھے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سرچنگ آپریشن شروع کیا اور 22 سالہ جمیل ولد محمد علی جبکہ 20 سالہ نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں، پولیس نے بتایا کہ یہ نہر منگھوپیر کراچی کی حدود میں نہیں بلکہ بلوچستان کے علاقہ ساکران میں واقع ہے اور یہ حادثہ ساکران کی حدود میں پیش آیا ہے۔