کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عزیز آباد پولیس نے 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جعلی صحافی بن کر دکانوں ، ٹھیلوں اور پتھاروں پر جاتے اور لوگوں کو ہراساں کرتے تھے، ملزمان میں توصیف ، شہاب ، ریحان ، ندیم ، احتشام ، جاوید ، عدنان اور عدنان سلامت شامل ہیں۔